• Wednesday, 20 October 2021
پاکستان پوسٹ دنیامیں کس نمبرپر ؟

پاکستان پوسٹ دنیامیں کس نمبرپر ؟

اسلام آباد(نیا ٹائم ) پاکستان  کو عالمی سطح پر بڑی کامیابی  مل گئی ، ورلڈپوسٹل یونین نےسال 21-2020کی ورلڈ پوسٹل رینکنگ جاری کر دی ، یونیورسل پوسٹل یونین کے بینر تلے 192ممالک رجسٹر ہیں۔پاکستان پوسٹ ورلڈ  دنیا پوسٹل  رینکنگ  میں پانچ درجے مزید بہتری  کے بعد 62نمبر پر آگیا ، پاکستان پوسٹ  نے گزشتہ تین سال میں عالمی سطح پر 32درجے بہتری جانب آئیں سال 2017 میں پاکستان پوسٹ 94 نمبر پر تھا ، سال 19 – 2018 میں پاکستان پوسٹ 74 پر آیا اور سال 20 – 2019 میں پاکستان پوسٹ نے رینکنگ مزید بہتر کر کے 67 پر آیا۔خیال رہیے کہ اس دوران پاکستان پوسٹ نے اپنی آمدن میں پانچ ارب کا اضافہ بھی کیا اور سالانہ خسارے میں کمی کی۔اس حوالے سے ڈائریکٹر جنر ل پاکستان پوسٹ  کا کہنا  ہے کہ  پاکستان پوسٹ کے ڈیجیٹل پرینچائزز اور ڈیجیٹیلائزیشن مکمل ہونے کے بعد نہ صرف عوام کو معیاری سہولیات بلکہ رینکنگ میں مزید بہتری آئے گی، انہوں  نے کہاکہ پاکستان پوسٹ اگلے سال تک دنیا بھر میں ٹاپ 50 پر نظریں جمائے بیٹھا ہے اور انشاءاللہ  اس ٹاسک کو پورا کیا جائے گا۔اس حوالے سے وزیر مواصلات مراد سعید نے پاکستان پوسٹ کی طرف سے پاکستانیوں کو مبارکباد  دی اور کہا کہ  انشاءاللہ پاکستان پوسٹ اپنی سروس میں مزید بہتری لائیں گے۔

 

باپ کی جگہ بیٹے کی ملازمت کا قانون عجیب ہے