• Saturday, 04 December 2021
پاکستان پرقسمت کی دیوی مہربان

پاکستان پرقسمت کی دیوی مہربان

 

 

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شاندار پرفارمنس کے بعد پاکستان کےلئےدنیا کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں۔ وہ ممالک جن کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرنا قطعی پسند نہیں کرتی تھی مگر اب وہ پاکستان کرکٹ بورڈ سےسیریزکھیلنےکےلیے شیڈول اورٹائم مانگ رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے آئندہ پانچ ماہ انتہائی مصروفیت کے ہیں۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد 18 نومبر سے بنگلہ دیش کا دورہ کرے گا۔

شیڈول کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 19 اپریل کو پہلا ٹی ٹوینٹی میچ ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ 20 نومبر کو اور تیسرا ٹی ٹوینٹی میچ 22 نومبر کو ڈھاکہ میں ہی کھیلا جائے گا ۔اس کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ہوگی۔ پہلا ٹیسٹ میچ 24 نومبر سے30 نومبر تک چٹاگانگ میں کھیلا جائےگا۔ دوسرا ٹیسٹ 4 سے 8 دسمبر تک ڈھاکہ میں ہوگا۔

 

پاکستان اورویسٹ انڈیز کےدرمیان سیریز کاآغازدسمبرمیں ہوگا۔پاکستان اورویسٹ انڈیزپہلا ٹی ٹونٹی میچ 13 دسمبر کو دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 14 دسمبر کو اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 16 دسمبر کو کراچی میں کھیلے گی۔ اس کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے سیریز کھیلی جائےگی۔ پہلا ون ڈے 18 دسمبر کو دوسرا ون ڈے 20 دسمبر کو اور تیسرا ون ڈے 22 دسمبر کو شیڈول ہے۔پاکستان اورویسٹ انڈیز کے تمام میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

 چونکہ نومبر دسمبر میں پنجاب بھر میں شدید دھند ہوتی ہے اس لیے لاہور راولپنڈی فیصل آباد میں میچ کرانا ناممکن ہے۔ موسم کو دیکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نےتمام میچز کراچی میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ویسٹ انڈیز کے دورہ کے بعد پاکستان کا سب سے بڑا میگا ایونٹ پی ایس ایل سیون شروع ہو جائے گا۔ جو تقریبا چالیس دن تک جاری رہے گا۔ اس میگا ایونٹ میں پاکستان کے تمام کھلاڑی شرکت کریں گے۔ پی ایس ایل کی مصروفیت کے بعد پاکستان کرکٹ کے سامنے ایک بار چیلنج کہیں یا سیریز وہ ہے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 1998 کے بعد تقریبا 24 سال کے بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے جو بہت اہم قرار دیا جارہاہے۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے دورہ کے بعد پاکستان میں سکیورٹی سے متعلق دنیا بھر کے خدشات بہت حد تک کم ہو جائیں گے اور وہ ممالک جو سکیورٹی کا بہانہ بناکرپاکستان کا دورہ نہیں کررہے وہ بھی، اور آئی سی سی بھی ان کومجبور کرے گا کہ وہ  پاکستان کی سرزمین پر پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلے۔

آسڑیلین کرکٹ ٹیم اپنے دورہ پاکستان میں پہلا ٹیسٹ تین سے سات مارچ کو کراچی میں کھیلے گی۔ دوسرا ٹیسٹ 12تا 16 مارچ کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ تیسرا ٹیسٹ 21 تا 25 مارچ کو لاہور میں شیڈول ہے۔ اس کے بعد سیریز کا  پہلا  ون ڈے میچ29 مارچ کو ہو گا دوسرا ون ڈے 31 کو اور آخری ون ڈے 2 اپریل کو ہوگا ۔سیریز کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ لاہورمیں کھیلا جائےگا ۔اس کے ساتھ ہی پاکستان کی پانچ ماہ کی مصروفیت تکمیل کو پہنچیں گی اور دنیا کرکٹ کو ویسٹ انڈیزاورآسٹریلیا کے دورے کے بعد ایک پیغام جائے گا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے یہاں پر بغیر کسی سکیورٹی رسک  کے کرکٹ کھیلی جا سکتی ہے

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ