• Wednesday, 20 October 2021
پاکستان میں پٹرول اب بھی

پاکستان میں پٹرول اب بھی "سستا " وفاقی وزیر کی نئی پھلجھڑی

 

اسلام آباد ( نیا ٹائم ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نئی منطق سنا دی ، کہتے ہیں پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اب بھی خطے میں سب سے کم ہیں ۔ وفاقی وزیر کہتے ہیں ملک میں تیل کے کنویں نہیں نکلے ، تیل باہر سے خریدتے ہیں ، عالمی مارکیٹ کے مطابق قیمتیں بڑھانا پڑتی ہیں ۔ یہی اصول دیگر درآمدات پر بھی لاگوہوتا ہے ۔ اصل کامیابی یہ ہے کہ عوام کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ وفاقی وزیر کے مطابق پاکستانی عوام کی قوت خرید بھارت سے زیادہ ہے ۔ تنخواہ دار طبقے کی مشکلات اپنی جگہ لیکن 60 فیصد آبادی زراعت کے شعبے سے جڑی ہے جن کی آمدن میں 1100 ارب اضافہ ہوا ۔ تعمیرات اور انڈسٹری سے جڑے لوگوں کی آمدن بھی بڑھ گئی ہے ۔ مستری اور مزدور کی اجرت میں تین گنا تک اضافہ ہوا ہے ۔ واضح رہے گزشتہ روز حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا جس کے بعد پٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 123 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے ۔ ڈیزل بھی 5 روپے ایک پیسے مہنگا ہونے کے بعد 120 روپے 4 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے ۔