• Saturday, 04 December 2021
پاکستان سے ڈومورکامطالبہ

پاکستان سے ڈومورکامطالبہ

نیویارک(نیاٹائم ویب ڈیسک)بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے باوجود پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) کے مابین سمجھوتہ نہ ہو سکا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کی یادداشت پر مفاہمت نہ ہو سکی اور عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کر دیا ہے۔

دوسری طرف وزیر خزانہ شوکت ترین دورہ امریکہ کے دوسرے مرحلے میں نیویارک پہنچ چکے ہیں، اس دورے میں گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر بھی ان کے ہمراہ موجودتھے۔

یاد رہے کہ وزیرخزانہ شوکت ترین کی وزیر خزانہ کی حیثیت سے مدت گزشتہ دن ختم ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں مشیر بنائے جانے کے حوالے سے خبریں بھی زیر گردش ہیں۔حکومت نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کیا تھا جب کہ اس سے ایک روز پہلے بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہواتھا۔

 

ایوان صدر گرین انرجی پر منتقل

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ