پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹاکرا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹاکرا

 

راولپنڈی ( نیا ٹائم ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیمیں کل راولپنڈی میں مد مقابل ہوں گی ۔ تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا ۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کا پریکٹس سیشن چل رہا ہے ۔ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کہتے ہیں کہ نیوزی لینڈ کو آسان حریف نہیں لیں گے ، وہ ٹیم ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت کی حامل ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے ابھی سے بھرپور تیاری کرنا ہو گی تب ہی دیگر مقابل ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے ۔