پاکستان امریکا کے ساتھ دیرپا اور مستحکم تعلقات چاہتا ہے

پاکستان امریکا کے ساتھ دیرپا اور مستحکم تعلقات چاہتا ہے

راولپنڈی(نیا ٹائم )سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ بہتر ، دیرپا اور مستحکم تعلقات چاہتا ہے۔


افغانستان میں معاشی کے بچاؤ کے لئے عالمی برادری کو بہتر کردار ادا کرنا چاہیے،آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں دونوں رہنماؤں میں باہمی دلچسپی،افغان سکیورٹی اورباہمی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے ،

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے امریکی ناظم الامور سے ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امریکا کیساتھ روایتی باہمی رابطوں کا خواہاں ہے اور امریکاکے ساتھ دیرپا اورمستحکم تعلقات کا خواہش مند ہے اور افغان عوام کی اقتصادی بہتری کے لئےٹھوس کوششوں کی ضرورت ہے۔


اس موقع پر امریکی ناظم الامورنے افغانستان کی صورت حال میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان کی خطے میں امن واستحکام کی کوششوں کی تعریف کی ، امریکی ناظم الامور نے کہا کہ ہر سطح پر پاکستان سے سفارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی کوشش کررہے ہیں

 

کوئٹہ میں امن دشمنوں کاوار