• Saturday, 04 December 2021
پاکستانی گلیشیئرز کی صورتحال تشویشناک قرار

پاکستانی گلیشیئرز کی صورتحال تشویشناک قرار

نیو یارک ( نیا ٹائم ویب ڈیسک ) اقوام متحدہ نے پاکستانی گلیشیئرز کے پگھلنے کی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دے دیا ۔ اقوام متحدھ کے عالمی پینل برائے موسمیاتی تبدیلی نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی میں گلوبل وارمنگ انتہائی خوفناک صورتحال ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کے قطبی اور پہاڑی گلیشیئرز آئندہ کئی دہائیوں تک پگھلتے رہیں گے جس کے نتائج تشویشناک ثابت ہوں گے ، گلیشئیرز کے پگھلنے کی اس صورتحال کو خطرے کی علامت سمجھا جائے ۔ واضح رہے دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کی صورتحال انتہائی سنگین ہے ، پاکستان میں بھی درجہ حرات گزشتہ صدی کے دوران اعشاریہ 83 ڈگری بڑھ چکا ہے ۔ موسموں کی شدت دنیا کے ہر ایک کونے کو متاثر کر رہی ہے اور رواں برس بین الاقوامی ادارے نووا نے جولائی 2021 ء کو کرہ ارض کا گرم ترین مہینہ قرار دیا تھا۔ گرین ہاؤس گیسز کرہ ارض کے درجہ حرارت بڑھانے کا باعث بن رہی ہیں ، جن میں سب سے اہم کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس ہے جو کہ سورج کی روشنی جذب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اسے خلا میں واپس جانے سے روک دیتی ہے ، جس سے گلوبل وارمنگ میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگلات اور پودے ان گیسز کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، اس لیے زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں ، جس سے گلوبل وارمنگ کے خطرے سے نمٹا جا سکتا ہے ۔ واضح رہے پاکستان تحریک انصاف نے پہلے خیبر پختونخوا میں حکومت ملنے پر اربوں درخت لگانے کا دعویٰ کیا تھا اور اب پورے ملک میں شجر کاری مہم بھی شروع کی جسے عالمی سطح پر کافی پذیرائی حاصل ہوئی اور کئی ممالک نے پاکستانی اقدامات کی تعریف کی ۔

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ