• Wednesday, 20 October 2021
ٹی 20ورلڈ کپ،آفیشل ترانے کا سنگر کون؟

ٹی 20ورلڈ کپ،آفیشل ترانے کا سنگر کون؟

لاہور (نیا  ٹائم )  شائقین کرکٹ ہوجائیں  تیار ،ٹی 20 ورلڈ کپ کا میلہ  سجنے کو ہے تیار ، ٹی 20 ورلڈ کپ میلا  متحدہ عرب امارات  میں  سجنے کو جارہاہے ، ٹی 20 ورلڈ  کے حوالے شائقین  کرکٹ  کو قومی ٹیم کے آفیشل ترانے کا  بھی شدت سے انتظار ہے ، ترانے سے متعلق  سوشل میڈیا پر خبریں  زیرگردش  ہیں  کہ  ترانہ  معروف پاکستانی گلوکار عاطف  اسلم  کی آواز میں سنا  جائے گا ،  سوشل میڈہا  صارفین کی جانب سے دعویٰ بھی کیا جارہا  ہے کہ ٹی 20 ورلڈ  کپ  میں قومی ٹیم  کے آفیشل  ترانے   کی ویڈیو میں  کپتان  بابر اعظم سمیت قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی شامل  ہوں گے،اس کے علاوہ  ایک وقار نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ عاطف اسلم ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ کا آفیشل ترانہ گائیں گے اور  بابر اعظم بھی اس کا حصہ ہوں گے،ایک اور فلک  نامی صارف نے لکھا کہ ٹی 20 ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ عاطف اسلم گائیں گے جس کی ویڈیو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔تاہم دیگر صارفین  کی جانب  سے  یہی دعویٰ کیا گیا  ہے  ، ذرائع  کے مطابق  اس خبر کی تصدیق ہوچکی ہے تاہم گلوکار عاطف اسلم کی جانب سے اس معاملے پر کوئی تبصرہ پیش نہیں کیا گیا۔یاد رہے  کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلا جائے گا جس میں مجموعی طور پر 16 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی، ٹی 20کا یہ میلہ 14 نومبر تک جاری رہے گا۔

 

پیسہ سر چڑھ کر بولتا ہے