• Thursday, 09 December 2021
ٹک ٹاک کا پاکستان کو دھچکا‎

ٹک ٹاک کا پاکستان کو دھچکا‎

بیجنگ(نیا ٹائم ویب ڈیسک): چینی ایپ ٹک ٹاک نے 2021 کی دوسری سہ ماہی میں پاکستان سے شئیر کی جانے والی 90 لاکھ ویڈیوزہٹا دیں ہیں ۔‎رپورٹ کے مطابق ویڈیوز ٹک ٹاک ایپ کی جانب سے دی گئی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کے باعث ہٹائی گئیں ہیں ، پاکستان دنیا کا وہ دوسرا ملک ہے جس کی ویڈیوز کو اتنی بڑی تعداد میں ویڈیو شئیرنگ ایپ سے ڈیلیٹ کی گیا ہے۔چینی ایپ ٹک ٹاک کی جانب سے ’کمیونٹی گائیڈلائنز انفورسمنٹ‘ رپورٹ کے نتائج شیئر بھی کیے ہیں ، جن کے مطابق اپریل سے جون تک عالمی سطح پر 8 کروڑ 15 لاکھ 18 ہزار سے زائد ویڈیوز ہٹائی گئیں ہیں ، جو اپ لوڈ کیے گئے تمام ڈیٹا کے ایک فیصد سے بھی کم ہے۔93فیصد ویڈیوز کے خلاف پوسٹ کیے جانے کے 24 گھنٹے اور 94.1فیصد کے خلاف صارفین کی جانب سے رپورٹ کیے جانے سے پہلے ہی ایکشن لے لیا گیا۔کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ ہٹائے گئے مواد میں سے 87.5 فیصد ویڈیوز کو کسی بھی صارف نے نہیں دیکھاتھا، ویڈیوز کو بغیر کسی کے دیکھے ہی ڈیلیٹ کیا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق ان ویڈیوز میں سے 73.3 فیصد ہراسانی اور غنڈہ گردی جیسے مواد کو فروغ دینے جبکہ 72.9 فیصد نفرت آمیز رویے پر مشتمل تھیں۔‎یہ تعداد رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں تقریباً 66.2 فیصد اور 67 فیصد تھی۔خیال رہے کہ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر پاکستان میں کئی بار پابندی لگائی گئی ہے اور یہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی طرف سے اب بھی بین ہے۔

 

چینی کار برطانوی مارکیٹ میں چھا گئی

 

 

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ