• Saturday, 04 December 2021
ٹکٹوں کی تقسیم پرن لیگی آپے سے باہر

ٹکٹوں کی تقسیم پرن لیگی آپے سے باہر

ٹکٹوں کی تقسیم پرن لیگی آپے سے باہر

کراچی میں ٹکٹوں کی تقسیم پر مسلم لیگ ن کے کارکن ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔لیگی کارکنوں نےاپنے ہی دفتر میں توڑپھوڑکردی۔کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی کارکنوں نے کارساز میں واقع پارٹی آفس کے باہراحتجاج کیا۔احتجاجی کارکنوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈاٹھا رکھے تھےجن پر ن لیگ سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ اور مفتاح اسماعیل کے خلاف نعرے درج تھے۔ناراض کارکنوں نے انتخابات میں من پسند افراد کو ٹکٹوں سے نوازنے کا الزام عائد کیا اور ٹکٹوں کی تقسیم کو غیر منصفانہ قراردیا۔اسی دوران کچھ مشتعل افراد نے دفتر میں لگی رہنماؤں کی تصاویرپھاڑدیں اورسیشے بھی توڑدیئے۔

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ