• Wednesday, 20 October 2021
ٹریفک پولیس نے کتنا جرمانہ وصول کیا؟

ٹریفک پولیس نے کتنا جرمانہ وصول کیا؟

راولپنڈی(نیاٹائم )راولپنڈی ٹریفک پولیس نے چھ ماہ میں 3 لاکھ سے زائد چالان کرکے تقریباً 12 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ شہریوں سے وصول کرلیا،  ٹریفک پولیس  شہریوں کو قانون پر عمل کرانے  کے لئے   ہمیشہ متحرک رہتی  ہےسڑکوں پر ٹریفک پولیس اور قانون شکنوں کی تکرار معمول ہے۔ جس  کے لئے  مختلف جہگوں پر کارروائیاں  کرکے چالان کے طور پر سزا دی جاتی ہےیکم مارچ 2021 سے اب تک لگ بھگ 3لاکھ20 ہزار چالان ہوئے۔ مجموعی طورپر11کروڑ87 لاکھ روپے سے زائد جرمانےعائد  کیے گئے  ہیں، شہریوں  نے  شکوہ کیا ہےکہ پولیس معمولی غلطیوں پر بھاری جرمانے اور بلا جواز تنگ کرتی ہے ٹرانسپورٹرز نے الزام عائد کیاکہ ریونیو ہدف پورا کرنے لیے پولیس نے چالان کو ہتھیار بنا رکھا ہے۔ٹرانسپورٹ یونین کے صدر راجہ محمد ریاض  کا کہنا  ہے کہ ٹریفک پولیس کا یہ وطیرہ  ہے کہ دو یاتین ہزارسے کم چالان ہی نہیں کرتے۔ دوسری جانب ٹریفک پولیس  کا بیان  بھی سامنے آگیا  ہے قانون کی پاسداری کرکے سفر کو محفوظ اور ٹریفک کو رواں رکھیں تو سب ٹھیک ہے۔