ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں میڈلز جیتنے والے خیبر پختونخواکھلاڑیوں کے اعزازمیں تقریب

ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں میڈلز جیتنے والے خیبر پختونخواکھلاڑیوں کے اعزازمیں تقریب

 

پشاور(نیاٹائم ویب ڈیسک)بین الصوبائی ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں میڈلز جیتنے والے خیبر پختونخواکھلاڑیوں کے اعزازمیں ایک پُروقارتقریب کا انعقادکیاگیا،ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن(ر)خالد محمودتقریب کے مہمان خصوصی تھے،جنہوں نے شاندارپرفارمنس دکھانے والے کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہارپہنائے اور ان کے کھیل کو سراہا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام لاہور میں منعقدہ بین الصوبائی ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں شاندار پرفارمنس دکھانے والے کھلاڑیوں عبدالرحیم، فرحان،واقف،صمد نے سلور میڈلزجبکہ ہلال اورشایان نے برائونزمیڈل اپنے نام کیاتھا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاورکیپٹن(ر)خالد محمود نے کہاکہ اللہ کے فضل سے ہمارے نوجوان انتہائی باصلاحیت ہیں۔ انہیں بنیادی سہولیات فراہمی کی اشدضرورت ہے۔ تقریب میں ویٹ لفٹنگ کوچ عامراقبال بھی موجودتھے۔

 

جی سی یو سمٹ میں جان شیر خان کا تاریخی استقبال