ویناملک کو قندھار جانا کیوں پسند؟

ویناملک کو قندھار جانا کیوں پسند؟

 

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک)پاکستان کی مشہوراداکارہ ومیزبان ویناملک نےافغانستان میں طالبان کی حکومت کی حمایت کی ہے،جرمن نشریاتی ادارے کی اردوسروس کوانٹرویو دیتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ طالبان نےایک عرصے بعد اپنی حکومت قائم کی ہے،طالبا ن افغانستان سےمنسلک ہیں اوریہ انکی سرزمین ہے جس کے واسطے انہوں نے ایک لمبی جنگ لڑی ہے۔

پروگرام کےمیزبان نے وینا ملک سے سوال کیا کہ آپ نےانسٹاگرام پر برقعہ والی تصویر ڈالی ہے کہیں آپ کاافغانستان جانے کا ارادہ تو نہیں۔؟جس پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میں قندھار جانا پسند کروں گی اور مجھے اس جگہ سے محبت ہے۔

برقعہ کےحوالے سےانہوں نے کہا کہ عبایا 13 برس کی عمر سے میری زندگی کا حصہ ہے، اب بھی جب باہر جاتی ہوں تو برقعہ پہن لیتی ہوں، اس لیے نہیں کہ مجھ سے کسی نے زبردستی کی ہو بلکہ یہ میرا اپنا ذاتی فیصلہ ہے۔میں برقعے میں خود کو محفوظ محسوس کرتی ہوں۔

طالبان کی جانب سے افغانستان میں ڈریس کوڈ وضع کرنے سے متعلق اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے وہاں کے لوگ اسے خوشی خوشی اپنائیں گے کیونکہ انہیں اپنی روایات کے بارے میں بہت اچھی طرح پتہ ہے۔

دوسری طرف اداکارہ نے پاکستان سے متعلق کہا کہ ہمارا ملک ایک آزاد ملک ہے، یہاں کےلوگ ہر قسم کے ملبوسات پہن رہے ہیں۔وینا ملک کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ شوبز میں ہمارا ڈریس کوڈ ہونا چاہیے، حکومت کو ہمیں کوئی ڈریس کوڈجاری کرناچاہیے تاکہ شوبرکےلوگوں کوبھی ان حدودکا پتہ ہو۔