• Saturday, 04 December 2021
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ سے اچھی خبر

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ سے اچھی خبر

 پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی خوشخبری کے ساتھ ہی دنیائے کرکٹ کی ٹیموں نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے سے متعلق سنجیدگی سے غور شروع کر دیا۔

 

نیوزی لینڈ دورہ پاکستان میں بغیر کوئی میچ کھیلے ہی واپس چلی گئی جس کے بعد  انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سے مختلف ممالک کی کرکٹ ٹیمز پاکستان میں کرکٹ کھیلنے سے متعلق تذبذب کا شکار تھی مگر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی بہترین پرفارمنس بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان کی پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچتے ہی شائقین کرکٹ کے لیے پہلی خوشخبری ویسٹ انڈیز کا پاکستان کے دورے کا اعلان ہے، شیڈول کے مطابق ویسٹ انڈیز 9 دسمبر کو کراچی پہنچے گی دسمبر میں  لاہور فیصل آباد سیالکوٹ راولپنڈی میں دھند کی وجہ سے میچز کا انعقاد ممکن نہیں اس لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے  تمام میچز کو کراچی کروانے کا فیصلہ کیا  ہے۔

 

شیڈول کے مطابق 13 دسمبر کو نیشنل سٹیڈیم میں پہلا ٹی ٹوینٹی میچ کھیلا جائے گا 14 دسمبر کو دوسرا اور 16 دسمبر کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کراچی میں کھیلا جائے گا، اس کے بعد تین ون ڈے سیریز 18 دسمبر کو پہلا ون ڈے 20 دسمبر کو دوسرا اور 22 دسمبر کو تیسرا ون ڈے کھیلا جائے گا ویسٹ انڈیز نے 3 سال قبل 2018 میں ویسٹ انڈیز نےپاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس دورہ میں صرف تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گئے تھے جو تمام میچز پاکستان نے جیت لیے تھے ویسٹ انڈیز نے مجموعی طور پر چھ مرتبہ پاکستان کی سرزمین پر کرکٹ سیریز کھیلی ہے، آخری مرتبہ 2006 میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے پاکستان آئی تھی ،شائقین کرکٹ ویسٹ انڈیز کی آمد پر انتہائی خوش ہیں اور پر امید ہے کہ ویسٹ انڈیز کے دورے کے بعد بہت سے ممالک جو پاکستان میں کرکٹ سیریز کھیلنا پسند نہیں کرتے وہ بھی پاکستان کا دورہ کریں گے اور  پاکستان کی سرزمین پر کرکٹ کھیلنے پر مجبور ہوں گے

(نوٹ:مندرجہ بالاتحریربلاگرکاذاتی نقطہ نظرہے،ادارہ کااس سے متفق ہوناضروری نہیں)

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ