• Wednesday, 20 October 2021
ویرات کوہلی کا اہم فیصلہ

ویرات کوہلی کا اہم فیصلہ

ممبئی(نیاٹائم ویب ڈیسک)انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد مختصر فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیاہے،ٹویٹرپر پوسٹ کرتے ہوئے ایک بیان میں ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ میں انتہائی خوش قسمت رہا ہوں کہ میں نے ناصرف انڈیا کی نمائندگی کی ہے بلکہ میں اپنی صلاحیتوں کیمطابق انڈین کرکٹ ٹیم کی قیادت بھی کرتا رہاہوں۔کوہلی نے لکھا ہے کہ میں ان تمام افراد کا مشکور ہوں جنہوں نے انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے میرا ساتھ دیا، میں ساتھی کھلاڑیوں ، سپورٹنگ سٹاف، سلیکشن کمیٹی اور کوچز سمیت ہرانڈین شہری جس نے ہماری ٹیم کیلئے دعا کی ان کا شکر گزار ہوں، ان کی مدد اور سپورٹ کے بغیر میں کچھ نہیں کر سکتا تھا۔کوہلی نےمزیدلکھا کہ کام کے بوجھ کو سمجھنا بہت ضروری ہے ۔ گذشتہ8 سے 9 سالوں میں تینوں فارمیٹ کھیلتے ہوئے اور 5 ،6 سالوں سے مسلسل کپتانی کےبعدبہت زیادہ 'ورک لوڈ' کو محسوس کرتے ہوئے میں نے فیل کیا کہ مجھے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں بھارتی ٹیم کی قیادت بہتر طریقے سے کرنے کیلئے خود کو آرام دینابہت ضروری ہے۔
ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کے کپتان کی حیثیت سے میں نے ٹیم کے لیے ہرممکن کوشش کی ہے اور آئندہ بھی میں ٹی ٹوئنٹی میں ایک بیٹسمین کی حیثیت سے اپنی کوشش جاری رکھوں گا۔