• Saturday, 04 December 2021

وہ کونسی گلوکارہ ہیں جن کے ہر لائیو شو پر پیسوں کی بارش ہوتی ہے

گجرات(نیاٹائم ویب ڈیسک) بادلوں سے برستی بارش کے بارے میں ہم اکثر سنتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو بھارت کی ایسی گلوکارہ کے بارے میں بتانےجارہے ہیں جن کے ہرلائیو شو پران کے مداح پیسوں کی بارش کرتے ہیں۔

جی ہاں ہم بات کررہے ہیں بھارتی لوک گلوکارہ عُروشی رادیا کی۔ جن کے ہر لائیو شو کے دوران مداح نوٹ نچھاورکرتے نہیں تھکتے۔

سوشل میڈیا پران دنوں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں گلوکارہ ایک شو میں بیٹھیں گانا گا رہی ہیں اور ایک مداح نوٹوں سے بھری بالٹی ان پر پھینک کرسب کوحیران کردیتاہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیج پرہر طرف نوٹ ہی نوٹ بکھرے ہوئے ہیں۔یوں لگ رہاہے جیسے نوٹوں کاکلین بچھایاہواہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق گلوکارہ اپنے شوز میں مداحوں کی جانب سے لٹائے گئے پیسوں سے غریب بچیوں کی شادی اور دیگر فلاحی کاموں پرخرچ کرتی ہیں۔

 

پولیس اہلکار نے خودکشی کیوں کی؟

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ