• Wednesday, 20 October 2021
وقار یونس کا استعفیٰ، وجہ کیا تھی؟

وقار یونس کا استعفیٰ، وجہ کیا تھی؟

لاہور ( نیا ٹائم ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق باؤلنگ کوچ وقار یونس نے عہدے سے استعفیٰ دینے کی وجہ بتا دی ، کہتے ہیں مصباح الحق کے استعفیٰ کے بعد میرا عہدہ رکھنے کا جواز نہیں بنتا تھا ، کووڈ 19 بھی استعفیٰ کی اہم وجہ تھی ۔ وقار یونس نے کہا کہ مجھے اور مصباح الحق کو اندازہ تھا ، اس سے پہلے کہ ہمیں نکالتے ہم نے خود استعفیٰ دے دیا ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق باؤلنگ کوچ و فاسٹ باؤلر وقاریونس نے کہا کہ رمیز راجہ پہلے چیئرمین ہیں جو کرکٹ کو سمجھتے ہیں ۔ صرف کرکٹ بورڈ کی چیئرمین شپ نہیں بدلی پورا کرکٹ بورڈ تبدیل ہو گیا ہے ، مصباح کے استعفیٰ کے بعد میرا باؤلنگ کوچ رہنے کا جواز نہیں تھا ۔ انہوں نے عاقب جاوید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کوچنگ کے بارے میں بولنا ہی نہیں چاہئے تھا جبکہ وسیم اکرم نے کامیاب کوچنگ کی انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ میں آنا چاہئے ۔ سابق کوچ نے قومی ٹیم کی سلیکشن کے حوالے سے کہا کہ ٹیم سلیکشن میں میرا کوئی کردار نہیں رہا نہ سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کے فیصلے سے میرا کوئی لینا دینا ہے ۔ شعیب ملک اس وقت سب سے فٹ کھلاڑی جبکہ اعظم خان میں بھرپور کرکٹ ٹیلنٹ موجود ہے ۔ چیئرمین کرکٹ بورڈ کا استحقاق ہے کہ کسے کپتان بنانا ہے کسے نہیں ۔ وقار یونس نے کہا میں میں صرف باؤلنگ کوچ تھا ، باؤلرز بتا سکتے ہیں کہ میں نے کیسی کوچنگ کی ۔ عامر آؤٹ آف فارم تھے اس لیے انہیں ڈراپ کیا گیا البتہ عامر نے غلط وقت پر ٹیسٹ کرکٹ چھوڑی ۔