وفاقی وزراء کونوٹس جاری

وفاقی وزراء کونوٹس جاری

اسلام آباد(نیاٹائم ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ادارے پر الزامات عائد کرنے پر وفاقی وزرا فواد چودھری اور اعظم سواتی کو نوٹس جاری کردیئےہیں۔وفاقی وزراء کی طرف سے لگائے گئے الزامات پر الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفراقبال ملک نے کی۔ذرائع کاکہنا ہے کہ پیمرا نے الیکشن کمیشن کو وفاقی وزراء کے الزامات والے کلپس بھجوائے ہیں جن کا اجلاس میں تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا فواد چودھری اور اعظم سواتی کو نوٹس جاری کردیئے ہیں جس میں ان سے ادارے پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت مانگےگئے ہیں اور جواب طلب کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور میں وفاقی وزیر اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان پر یلغار کردی تھی اور الزام لگایاتھا کہ الیکشن کمیشن حکومت کا مذاق اڑا رہا ہے اور اس نےدوسری پارٹیوں سے پیسے پکڑے ہوئے ہیں