وفات کے بعد واسا ملازم نوکری پر بحال

وفات کے بعد واسا ملازم نوکری پر بحال

 

فیصل آباد(سارہ)محکمہ واسا نے مردہ ملازم کو نوکری پر بحال کر کے مستقل کرنے کے آرڈر جاری کردئیے۔شہباز مسیح کی جانب سے دوہزار دس میں مستقل کرنے کے حوالہ سے لیبر کورٹ میں کیس دائر کیا تھا۔لیبر کورٹ نے دوہزار انیس میں مستقل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ محکمہ واسا نے فیصلہ پنجاب لیبر ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔پنجاب لیبر ٹربیونل نے بھی شہباز مسیح کو دوہزار بیس میں مستقل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے ۔ واسا کی جانب سےسیور مین شہباز کو دس سال بعد مستقل کرکے کاپی لیبر کورٹ میں جمع کروادی۔جبکہ شہباز مسیح کے رشتے داروں کے مطابق شہباز مسیح کو فوت ہوئے تقریبا تین ماہ گزر گئے ہیں۔رشتہ داروں نےمحکمہ واسا سے گزارش کی ہے کہ شہباز کے متبادل اب فیملی کے کسی ممبر کو نوکری فراہم کی جائے۔کیونکہ فیملی میں سے کسی دوسرے کو نوکری ملنے سے گھر کا چولہا چلتا رہے گا۔