• Wednesday, 20 October 2021
وزیر کے گھر سے بندوقیں کیسے چوری ہوئیں؟

وزیر کے گھر سے بندوقیں کیسے چوری ہوئیں؟

کراچی(نیاٹائم ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے کلفٹن میں سابق صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے گھر ہونیوالی انوکھی چوری کی واردات کا ڈراپ سین اُس وقت ہوا جب ملزم کو چوری کردہ رائفلیں بیچتے ہوئے پکڑ اگیاہے۔
پولیس کی طرف سے ایک ٹی وی چینل کو ملزم کی واردات اورگرفتاری کی کنفرمیشن کی گئی ہے۔
سند ھ سےسابق صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے گھر چوری کی فلمی نوعیت کی واردات کئی روز پہلے ہوئی جب سہیل انور سیال ملک سے باہرگئے ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق ایک ملزم سہیل انور سیال کے گھر کے واش روم میں 6 گھنٹے تک موجود رہا۔۔ ملزم سکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود گھر میں گھس گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم سہیل انور سیال کے گھرسے قیمتی اسلحہ چرانے گیا تھا جس مقام پر اسلحہ موجود تھا وہاں لوگوں کے آنے جانے کی وجہ سےاُس نے خود کو 6 گھنٹے تک واش روم میں بند رکھا۔ ملزم گاڑی میں آیا تھا جو سہیل انور کے گھر کے باہر کھڑی کی۔ ملزم نے اپنے رشتہ دارکو فون کرکے بتایا کہ گاڑی کی دوسری چابی کہاں ہے؟ ملزم کا کزن کار کی دوسری چابی سے گاڑی سہیل انور سیال کے گھر کےباہرسےلےگیا۔
ملزم نے موقع سے ملنے پر دو قیمتی رائفلیں چھپائیں اور بیگ میں رکھ کر چھت سے پھینکی۔۔ وہ بیگ درختوں میں اٹک کر سہیل انور سیال کے ہمسایوں کے گھر جاگرا۔۔ ملزم ہمساؤں کے گھر گیا اور کہا کہ وہ سہیل انور سیال کے گھر سے آیا ہے اور ملزم ادھرسے رائفلوں کا بیگ لے کر وہاں سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے ملزم کو دونوں رائفلیں بیچتے ہوئے پکڑ لیا جس کے بعد اس کے قبضے سے رائفلیں ضبط کرلیں جب کہ ملزم کی نشاندہی پر اس کے کزن کو بھی حراست میں لے لیا۔دونوں ملزموں کو کئی روز پہلے گرفتار کیا گیا اور ملزم اس وقت پولیس کی گرفت ہیں۔

 

محافظ اغوا کار بن گئے