• Wednesday, 20 October 2021
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کس کی دوڑیں لگوائیں ؟

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کس کی دوڑیں لگوائیں ؟

 

سیالکوٹ ( نیا ٹائم ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سرپرائز وزٹ پر سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال پہنچ گئے ۔مقامی انتظامیہ اور پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے سمبڑیال ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی اور کورونا ایس او پیز کا بھی جائزہ لیا ۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا، مریضوں اور تیمارداروں سے بات چیت بھی کی ۔ بعدازاں وزیر اعلیٰ پنجاب نے اراضی سنٹر کا دورہ کیا جہاں شہریوں نے انتظامیہ کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے ۔ واضح رہے وزیر اعلیٰ پنجاب سیالکوٹ کے دورے پر ہیں جہاں وہ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ، سردار بیگم ہسپتال اور ڈی سی کمپلیکس کے دورے کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کی مشکلات بھی سنیں گے ۔ بعدازاں وزیر اعلیٰ پنجاب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری غلام عباس کے ڈیرہ پر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے جائیں گے ۔