• Wednesday, 20 October 2021
وزیر اعلیٰ بلوچستان پھنس گئے

وزیر اعلیٰ بلوچستان پھنس گئے

کوئٹہ ( نیا ٹائم ) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف اپوزیشن اراکین نے تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی ۔  عدم اعتماد کی تحریک پر 16 اراکین کے دستخط ہیں۔ عدم اعتماد 4 نکات پر جمع کروائی گئی ۔ تحریک عدم اعتماد میں کہا گی اہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی تین سال کی کارکردگی کے بعد انہیں حکومت کا کوئی حق حاصل نہیں رہا ۔  موجودہ حالات میں ہر شخص اس حکومت کا خاتمہ چاہتا ہے۔  صوبے میں بدامنی ،کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے۔  مطلوبہ تعداد پوری ہے۔ اپوزیشن اراکین نے مطالبہ کیا ہے کہ اس قرارداد پر سات دن کے اندر اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے ۔ اپوزیشن اراکین کا کہنا ہے کہ  ابھی مطلوبہ تعداد سامنے نہیں لائیں گے تاہم قرارداد والے دن سارے نمبر پورے ہو جائیں گے۔