• Saturday, 04 December 2021
وزیر اعظم کو بحال کرنے کا فیصلہ

وزیر اعظم کو بحال کرنے کا فیصلہ

سوڈان(نیاٹائم ویب ڈیسک) سوڈان میں ملٹری قیادت اور سیاسی رہنماوں کے درمیان مفاہمت کا معاہدہ طے پا گیاہے۔

 

ملٹری قیادت اور سیاسی رہنماوں میں طے پانے والے معاہدے کے مطابق معزول وزیر اعظم عبداللہ حمدوک کو بحال کرنے اور قید سیاسی رہنماوں کو رہا کرنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

 

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملٹری قیادت اور سیاسی لیڈروں کے مابین مذاکرات کرانے والے ثالثوں کا کہنا ہے کہ معاہدہ سیاسی دھڑوں۔۔ سابق باغی گروپوں اور عسکری قیادت کے درمیان کیاگیاہے۔

 

سیاسی رہنماء فضل اللہ ناصر کا کہنا ہے کہ عبوری حکومت کے وزیر اعظم عبداللہ حمدوک ٹیکنو کریٹس پر مشتمل کابینہ کی تشکیل کریں گے۔


خیال رہے کہ 25اکتوبر کو سوڈانی فوج کے لیڈر جنرل عبد الفتاح برہان نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر کے حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا اور وزیر اعظم عبداللہ حمدوک کو نظر بند کر کے کئی سیاسی رہنماوں کوبھی نظر بند کردیا گیا تھا۔

 

ملک میں مارشل لاء نافذ ہونے کے بعد سے جمہوریت کے حق میں مظاہرے بھی جاری تھے اور عالمی برادری کی طرف سے بھی جمہوری حکومت بحال کرنے کیلئے مسلسل دباؤ بھی بنایا جارہاتھا۔واضح رہے کہ سوڈانی فو ج کے اس اقدام کے بدلے میں انٹرنیشنل لیول پر شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔

 

بھارتی صحافی کو مدعو کرنے پر شہزادی برس پڑیں

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ