• Wednesday, 20 October 2021
وزیر اعظم عمران خان کا غیرملکی دورہ،آخرمقصدکیاہے؟

وزیر اعظم عمران خان کا غیرملکی دورہ،آخرمقصدکیاہے؟

 

اسلام آباد ( نیا ٹائم ) شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم عمران خان آج دو روزہ دورے پر تاجکستان روانہ ہوں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان وسط ایشیائی ملک کا یہ تیسرا دورہ کریں گے ، وزیر اعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وزارتی وفد ہو گا ۔ عمران خان دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شریک ہوں گے اور اجلاس کے سائیڈ لائن پر دیگر ممالک کے قائدین اور سربراہان سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔ دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان تاجکستان بزنس فورم کے اجلاس کا افتتاح بھی کریں گے ۔