وزیراعظم کی تین ممالک کے صدور سے ملاقات

وزیراعظم کی تین ممالک کے صدور سے ملاقات

دوشنبے(نیاٹائم ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے تاجکستان کےدورے کےموقع پرتین ممالک کےصدورسےملاقاتیں کی ہیں۔تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کی ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، قازقستان کے صدر قاسم جومارٹ اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈر سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی میٹنگز شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی ہیں،تینوں ممالک کے سربراہان سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، افغانستان سمیت خطے کی صورت حال اورعالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
تینوں ممالک کے صدور سے ہونے والی ملاقاتوں میںوزیراعظم عمران خان نے تجارت، سرمایہ کاری اور ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر گفتگو کی ہے،وزیراعظم عمران خان نے بات چیت کے دوران سہ ملکی ریلوے پراجیکٹ کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ یہ ریلوے منصوبہ ازبک شہر ترمیز سے شروع ہو کر افغانستان کے شہر مزارشریف، کابل اور جلال آباد سے ہوتا ہوا پاکستان کے صوبے(کےپی کے) خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور پہ اختتام پذیر ہو گا