وزیراعظم کا تاجکستان میں بزنس فورم سےخطاب

وزیراعظم کا تاجکستان میں بزنس فورم سےخطاب

تاجکستان(نیاٹائم ویب ڈیسک)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اورتاجکستان کےمابین تجارت سے دونوں ممالک کوفائدہ ہوگا۔تاجکستان میں بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور تاجکستان بزنس فورم پر تجارت کے فروغ کےلئے بات ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے مختلف کمپنیوں کے وفد ہمارے ہمراہ آئے ہیں۔وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان سے 67مختلف شعبوں کی کمپنیاں اس بزنس فورم میں شرکت کررہی ہیں۔انکامزیدکہناتھاکہ
پاکستان اور تاجکستان میں تجارت سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔ کانفرنس کامقصددونوں ممالک کےدرمیان کاروباری رابطے بڑھاناہے،عالمی سرمایہ کاروں کوپاکستان کی حکومت ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بدقسمتی سے بجلی مہنگی ہے اورہم توانائی کے منصوبے کاسا1000کی جلد ازجلد تکمیل چاہتے ہیں۔