وزیراعظم آج میواکی اربن فاریسٹ کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم آج میواکی اربن فاریسٹ کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم آج میواکی اربن فاریسٹ کا افتتاح کریں گے

 

وزیراعظم عمران خان آج لاہور میں میواکی اربن فاریسٹ کا افتتاح کریں گے، فاریسٹ میں منفرد میواکی ٹیکنالوجی سے ایک لاکھ 65ہزار پودے لگائے جائیں گے۔وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج لاہور میں میواکی اربن فاریسٹ کا افتتاح کریں گے اور سگیاں پرمیوا کی درخت لگانے کی مہم آغاز کریں گے۔فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب سےملاقات بھی کریں گے ، جس میں انھیں آب پاک اتھارٹی،سپیشل ٹیکنالوجی زون سےمتعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔