• Wednesday, 20 October 2021
وارڈنزکےلیےشکنجہ تیار

وارڈنزکےلیےشکنجہ تیار

 

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹریفک پولیس آصف صدیق نے ڈی ایس پیز اور سیکٹر انچارجز کو مراسلہ لکھا ہے۔ مراسلے میں کہاگیاہے کہ وارڈنز بیماری کا بہانہ بنا کر ڈیوٹی سےغائب ہو جاتے ہیں، خصوصاً سیکنڈ شفٹ کے وارڈنز معمولی بیماری پرہسپتال میں داخل ہو جاتے ہیں اورعلاج معالجے کی آڑ میں ڈیوٹی اوقات مکمل کئے بغیر ہی ہسپتال سے گھرچلے جاتے ہیں۔

مراسلے کےمتن کےمطابق آئندہ بیمار ہونے پر وارڈن کے ساتھ آر ایس او کو بھجوایا جائے گا، سیکٹر انچارج وارڈن کے ساتھ آر ایس او کو ہسپتال بھجوانے کا پابندہوگا ، نئے ایس او پیز پرعملدرآمد نہ کرنے پر ڈی ایس پی اور سیکٹر انچارجز کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔