• Saturday, 04 December 2021
ن لیگ نے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کر لیا

ن لیگ نے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور ( نیا ٹائم ) اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن نے ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف کل سے سڑکوں پر تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ۔ پہلے مرحلے میں مہنگائی کے خلاف راولپنڈی میں احتجاج کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے 20 اکتوبر سے مہنگائی کے خلاف مہم شروع کرتے ہوئے احتجاجی پروگرام تشکیل دئیے ہیں جس میں عوامی طاقت کا پہلا مظاہرہ راولپنڈی میں کیا جائے گا ۔ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے راست اقدام کئے جائیں گے اور ملک گیر احتجاجی تحریک ، ریلیاں ، جلسے اور مظاہرے منعقد کئے جائیں گے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کے خلاف باقاعدہ تحریک کا آغاز 20 اکتوبر سے کیا جائے گا ۔ اجلاس میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے احتجاجی تحریک کی باقاعدہ منظوری دے دی ۔ ذرائع کے مطابق چاروں صوبے کے ضلعی پارٹی عہدیداروں کو احتجاج کی کال دیتے ہوئے کردار ادا کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ پہلے مرحلے میں راولپنڈی کے عہدیداران اور کارکنان کو کل کے احتجاجی مظاہرے کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر تیاری کی ہدایت کی گئی ہے ۔ واضح رہے گزشتہ دنوں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں مہنگائی ، پٹرول کی بڑھتی قیمتوں اور دیگر معاملات پر احتجاجی تحریک شروع کرنے پر اتفاق کیاگیا تھا ۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھی احتجاجی کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی ہدایات دی ہیں ۔ جس کے بعد مولانا فضل الرحمن نے 20 اکتوبر سے سڑکوں پر آنے کا اعلان کرتے ہوئے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دی تھی ۔

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ