• Wednesday, 20 October 2021
نیٹ فلکس کی مقبول ترین سیریز کا اعلان‎

نیٹ فلکس کی مقبول ترین سیریز کا اعلان‎

 

جنوبی کوریا(نیا ٹائم ویب ڈیسک) ’نیٹ فلیکس‘ نے سپر ہٹ جنوبی کوریائی سیریز ’اسکوئڈ گیم’ کو اسٹریمنگ سروس کی مقبول ترین اوریجنل سیریز قرار دے دیا ہے۔  صرف چار ہفتوں میں سیریز ایک سو گیارہ ملین ویوز حاصل کرکے نمبر ون بننے میں کامیاب ہو گئی۔نیٹ فلیکس سیریز میں ایسے کھیل دکھائے گئے ہیں جو اس تھیم پر مبنی ہے کہ مارو یا مرجاؤ، جیتنے والے کو پونے چار کروڑ ڈالر کی رقم دی جاۓ گی۔نیٹ فلیکس نے ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں اعلان کیا کہ اسکوئڈ گیم کے مداحوں کی تعداد باضابطہ طور پر 11 کروڑ 10 لاکھ ہوگئی ہے جس کے بعد یہ اب تک لانچ کی جانے والی ہماری سب سے بڑی سیریز بننے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

سیریز میں درنوں افراد کھیل جیتنے کے لیے کئی سٹیجز سے گزریں گے لیکن ہار کی صورت میں موت ان کی بےصبری سے منتظر ہو گی۔ آخری مقام تک پہنچنے والا فرد اگر زندہ بچ جائے گا تووہ ساڑھے پانچ ارب پاکستانی روپے کا حق دار ہو گا۔اس ڈراما سیریز پر لاتعداد میمز بھی بنائی گئی ہیں جبکہ کھیل کا حصہ بننے والے امیدواروں کے گرین ٹریک سوٹس بھی مرکزِ توجہ بنے ہیں۔

بقا و فنا پر تیار کی گئی اس گیم میں ایک نمبر دکھایا گیا تھا جسے پہلے فرضی سمجھا گیا تھا لیکن بعد ازاں وہ حقیقی نکلا اور  ناظرین نے اس پر کالز کرنا شروع کردیں۔وہ نمبر اتنا مقبول ہوا ہے کہ جنوبی کوریا کے صدارتی امیدوار نے نمبر کی 85 ہزار ڈالر کی بولی لگادی۔واضح رہے کہ نیٹ فلیکس نے کہا تھا کہ کمپنی رواں سال جنوبی کوریا میں بننے والے مواد پر 50 کروڑ ڈالر کی انویسٹمینٹ کرے گی۔