• Wednesday, 20 October 2021
نیب ٹیم ناکام لوٹ گئی

نیب ٹیم ناکام لوٹ گئی

کراچی(نیاٹائم ویب ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کیے بغیر 15گھنٹے بعد واپس روانہ ہوگئی۔
نیب ٹیم پچھلے روز سہہ پہر 4 بجے کراچی میں آغا سراج درانی کی گرفتاری کے لیے ڈیفنس میں اُن کے گھر پہنچی تھی لیکن سراج درانی کے ملازمین مزاحمت کرتے رہے۔
نیب اہلکار ساری رات سپیکر سندھ اسمبلی کے گھر کے باہر موجود رہے جب کہ سراج درانی کے حامیوں نے ناشتہ بھی یہیں کیا اور نیب ٹیم کو گھر کے اندر جانے نہیں دیاگیا۔
خیال رہے کہ آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں سندھ ہائیکورٹ نے سپیکر سندھ اسمبلی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔
عدالت نے اپنے تحریری فیصلے کے مطابق آغا سراج درانی کی آمدنی اور اثاثوں میں ایک ارب 61 کروڑ روپے کا فرق سامنے آیاہے۔

 

تخائف کس کے؟عدالت نےبتادیا