نادرا کے 47ملازم برخاست

نادرا کے 47ملازم برخاست

ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین نادرانے کمیٹی کو بریفنگ دی۔ بریفنگ میں سینیٹر طلحہ محمود نے جعلی شناختی کارڈزکےحوالے سے معاملہ اٹھایا۔انہوں نے کہاکہ میرے پاس 45 افرادکی لسٹ ہےجن کے بلاک آئی ڈی کارڈز کو ان بلاک کیاگیاہے۔ نادرا کے ایک افسر نے انکے کارڈان بلاک کیے اور اس کےعوض کوٹھی اپنےنام کرائی۔سینیٹرطلحہ کا مزیدکہنا تھا کہ القاعدہ کے لوگوں کو شناختی کارڈز جاری ہوئے ہیں۔ صفورا کیس کے ملزم کو بھی شناختی کارڈز جاری ہوا۔چیئرمین نادرا کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر نادرا کی نئےسرےسے تنظیم سازی کی ہے۔ میرےپاس جعلی کارڈز بنانے والے حکام کےستاسی کیس آئے جن میں سے 47 کو برخاست کیا۔ان کا کہنا تھاکہ جعلی شناختی کارڈز سے متعلق ڈی جی آئی ایس آئی کو بھی خط لکھا ہے اور جوشناختی  کارڈ بلاک ہوتے ہیں وہ آرٹیفیشل انٹیلی جینس کے ذریعے کیے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ نادرا قومی تصدیق و تجدید مہم کا آغاز کررہاہے۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے شناختی کارڈزکی تصدیق کریں گے

ٹیگز