میٹ گالا 2021 میں سیاہ لباس کےچرچے

میٹ گالا 2021 میں سیاہ لباس کےچرچے

 

نیویارک(نیاٹائم ویب ڈیسک)عالمی وباء کورونا کی وجہ سے گزشتہ برس منسوخ ہونے والا فیشن انڈسٹری کا سب سے بڑا ایونٹ ’میٹ گالا‘ اس سال نیویارک میں سج گیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹ کیمطابق میٹ گالا فیشن میلے کی رنگا رنگ تقریب نیویارک میں سجائی گئی جس میں تقریبا 400 اداکار، کھلاڑی، شاعر اور فنکاروں نےشرکت کی۔ دوران تقریب جہاں امریکی گلوکارہ ریحانا کا گاؤن، جاپانی ٹینس کھلاڑی ناؤمی اوساکا کا ہیئرسٹائل اور ٹینس کی سپر سٹار سرینا ولیمز کا انداز لوگوں کی توجہ کامرکز بنا وہیں امریکی ماڈل نے سیاہ رنگ کے غیر معمولی لباس اور انداز سے سوشل میڈیا صارفین کی تمام تر توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ،میٹ گالا کی رنگین تقریب میں امریکی ماڈل کم کارڈیشن کا کالا لباس تقریب کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا رہا ، کہیں کم کارڈیشن کے لباس کےباعث انہیں لوگوں نے ہیری پوٹر کے کردار ڈیمینٹر سے مشابہہ کہا تو کہیں مختلف مزاحیہ میمز شیئر کرتے ہوئے بھی کم کارڈیشن کوہدف تنقید بنایاگیا۔ایک صارف نے کم کارڈیشن کے ساتھ کینڈل جینر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انکو تنقید کانشانہ بنایا۔۔ تصویر میں کینڈل جینر کو کم پر جھکے کچھ کہتے دیکھاجاسکتا ہے، صارف کی طرف سے ٹویٹ کیا گیا کہ کینڈل میٹ گالا ایونٹ میں کِم سے پوچھ رہی تھیں ’کم کیا یہ آپ ہو۔۔؟‘ جس پر کم نے جواب دیا ’او ہ مائی گاڈ کینڈل! میں تمہیں دیکھ نہیں سکتی۔‘ایک مداح نے مشہور ترین فلم ہیری پوٹر کے کردار ڈیمینٹر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کم کو ڈیمینٹر کےمشابہہ کہااورٹویٹ کیا کہ دونوں میں فرق بتائیں،ایک مداح نے کِم کی تصویر کو کوے کی تصویر کے ساتھ شیئر کیا گیا