• Saturday, 04 December 2021
میٹرو سٹیشن سے ملنے والی بچی کا قاتل سگا باپ

میٹرو سٹیشن سے ملنے والی بچی کا قاتل سگا باپ

اسلام آباد(نیاٹائم)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ ہفتے میٹرو سٹیشن سے ملنے والی کمسِن بچی کا مبینہ قاتل اس کا سگا باپ نکلا۔ پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہےکہ ملزم نے پوچھ گچھ کے دوران جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے ۔

 

اسلام آباد کے تھانہ رمنا کی حدود سے 8 نومبر کی صبح میٹرو سٹیشن کے واش روم سے پولیس کو تقریباً 12 برس کی بچی کی لاش ملی تھی۔

 

ایک ہفتے تک پولیس بچی کے لواحقین کو تلاش کرتی رہی۔۔ پولیس کابتانا ہے کہ اسی دوران مظفر آباد سے تعلق رکھنے والے ترلائی کے رہائشی واجد نے پولیس سے رابطہ کیا اور بتایا کہ بچی اس کی بیٹی ہے، جس کا نام صالحہ فاطمہ ہے، جو گولڑہ شریف دربار سے گمشدہ ہوئی تھی۔

 

پولیس کا دعویٰ ہےکہ انویسٹی گیشن کے دوران بچی کے والدکو واقعے میں ملوث ہونےکے شبہ میں گرفتار کیا گیا تو ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔

 

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ واجد نے قتل کرنے والا مقام بھی انویسٹی گیشن ٹیم کو دکھا دیا۔ملزم کی نشاندہی پر واردات کی جگہ سے مقتول بچی کےکپڑے بھی برآمد کرلیےگئے ہیں۔پولیس کا بتانا ہےکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

شہراقتدار میں بچیوں سے زیادتی

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ