• Saturday, 04 December 2021
میا خلیفہ کی زندگی کس نے برباد کی ؟

میا خلیفہ کی زندگی کس نے برباد کی ؟

لاہور ( نیا ٹائم ویب ڈیسک ) فحش فلموں سے شہرت حاصل کرنے والی سابقہ اداکارہ میاں خلیفہ نے امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے ان کی زندگی برباد کر دی ۔ 2012 ء میں ٹیلر سوئفٹ نے اپنا البم " RED " ریلیز کیا تھا جس میں تمام گانے کافی مقبول ہوئے تھے تاہم ایک غمگین گانا " All Too Well " نے تو مقبولیت کے ریکارڈ قائم کئے تھے ۔ میاں خلیفہ تب سے ہی ٹیلر سوئفٹ کی بڑی مداح ہیں ، جس کا وہ پہلے بھی کئی بار اظہار کر چکی ہیں ۔ گزشتہ مہینوں میں ٹیلر سوئفٹ نےاپنے پرانے گانوں پر مشتمل نیا البم لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ جسےانہوں نے گزشتہ دنوں لانچ بھی کر دیا ۔ اس البم کو ٹیلر سوئفٹ نے " RED, Taylor’s Version " کا نام دیا تھا ۔ یہ نیا البم 30 گانوں پر مشتمل ہے جن میں سے ٹیلر سوئفٹ کے 20 پرانے گانے ہیں ، جنہیں دوبارہ البم کا حصہ بنایا گیا ہے اور اس میں شہرہ آفاق گانا " All Too Well " بھی شامل ہے ۔ ٹیلر سوئفٹ نے اس مختصر فلم کا بھی حصہ بنایا تھا جس کا دورانیہ 10 منٹ سے زیادہ ہے ۔ خود ٹیلر سوئفٹ نے بھی اس گانے کے حوالے سے کہا تھا کہ انہوں نے اس سے زیادہ غمگین گانا اس سے قبل نہیں لکھا ۔

اسی حوالے سے میا خلیفہ نے سوشل رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو بھی اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ رو رہی ہیں اور اس کے بیک گراؤنڈ میں " All Too Well " کا میوزک بھی چل رہا ہے ۔ اسی ویڈیو میں میا خلیفہ نے لکھا تھا کہ " اس 10 منٹ کے آل ٹو ویل ( ٹیلر سوئفٹ ) نے میری زندگی برباد کر دی ۔

البتہ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ میا خلیفہ نے ایسا کیوں لکھا ، یہ گانا اتنا اداس ہے ، وہ یہ گانا اتنا اداس ہے یا اس کا ورژن تبدیل ہونے پر وہ تنقید کر رہی ہیں ۔ اگرچہ All Too Well  کے سننے والوں کے اس نئے ورژن کی تعریف ہی کی ہے اور ممکنہ طور پر میا خلیفہ کا بھی شاید یہی مقصد ہے ۔

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ