• Wednesday, 20 October 2021
مکمل حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کُھل گئے

مکمل حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کُھل گئے

اسلام آباد(نیاٹائم ویب ڈیسک)عالمی وبا کورونا کے کیسز میں کمی کے بعد آج سے ملک بھر میں ہفتے بھر کے لیے سکول کھل گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی ) کی طرف سے کیے گئے اعلان کے مطابق سکولوں میں آج سے 50 فیصد حاضری کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے جس کے بعد سکول آج سے پوری حاضری کے ساتھ کھل چکے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے عالمی وباءکورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے سکولوں میں50 فیصد حاضری کے ساتھ ایک دن چھوڑ کر بچوں کی کلاسز لی جارہی تھیں ۔این سی او سی کے فیصلے کے بعد اسلام آبادسمیت آج ملک بھر میں سکولوں کو 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھول دیا گیا ہے۔