• Wednesday, 20 October 2021

موسم سرما کی پہلی بارش کے ساتھ ژالہ باری

اسلام آباد ( نیا ٹائم ) بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں موسم سرما کی پہلی بارش کے ساتھ شدید  ژالہ باری نے ہر سُو تباہی مچا دی ۔ سوات کےبالائی علاقوں میں  موسم سرما کی پہلی ہلکی برفباری بھی ہوئی ۔  سوات کے میدانی علاقوں اور مینگورہ شہر سمیت گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کے ساتھ کئی مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی ۔ جبکہ سوات کے پہاڑی علاقوں کالام میں برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ کئی علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا اور پہاڑی علاقوں میں سردی کی لہر شروع ہو گئی ۔ راولپنڈی ، اسلام آباد ، مری اور ٹیکسلا سمیت ہری پور میں بادل جم کے برسے ۔ بالائی علاقوں میں موسم سرما کی ہونے والی پہلی بارش اور ژالہ باری سے کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں ، ژالہ باری کے باعث کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گاڑیوں میں ڈینٹ پڑ گئے …

موسم سرما کی پہلی بارش کے ساتھ ژالہ باری