• Saturday, 04 December 2021
مودی کی تصویر کیوں؟ شہری عدالت پہنچ گیا

مودی کی تصویر کیوں؟ شہری عدالت پہنچ گیا

ممبئی(نیاٹائم ویب ڈیسک)کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پر مودی کی تصویر کے خلاف انڈین شہری عدالت پہنچ گیا۔


نیوز رپورٹس کے مطابق انڈین شہری پیٹر ایم کی طرف سے کیرالہ کی عدالت میں ایک پٹیشن دائر کی گئی ہے جس میں شہری نے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پر انڈین وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر پر اعتراض اُٹھایا ہے۔


نیوزرپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ انڈین شہری نے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پر مودی کی تصویر کی وجہ سے نیا سرٹیفکیٹ بھی جاری کرنے کی پٹیشن دائرکی۔
انڈین شہری کا کہنا ہےکہ اس کے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ پر بھارتی وزیراعظم کی تصویر اس کے بنیادی حقوق کےخلاف ہے۔


نیوزرپورٹس کابتاناہے کہ 62 سالہ انڈین شہری اپوزیشن جماعت کانگریس کا رُکن ہے جس کا مؤقف ہےکہ اس کے ویکسین سرٹیفکیٹ پر مودی کی تصویر شہریوں کے پرائیویٹ معاملات میں مداخلت ہے جو ایک غیر قانونی کام ہے۔


انڈین شہری نے وزیراعظم مودی سے درخواست بھی کی ہےکہ وہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پراپنی تصویر کی پرنٹنگ کا شرمناک سلسلہ فوری طورپربندکریں۔


انڈین شہری کا کہنا تھا کہ مودی کوئی پہلے پرائم منسٹرنہیں اور نہ ہی یہ بھارت کی کوئی پہلی ویکسی نیشن مہم ہے لیکن کورونا کے خلاف ویکسی نیشن پروگرام کو ایک ون مین شو کی طرح پیش کیا جارہا ہے جو وزیراعظم کا پراپیگنڈا سٹریٹجی ہے۔


نیوزرپورٹس کے مطابق انڈین وزارت ہیلتھ کی طرف سے ویکسی نیشن کرانے والے شہریوں کو جاری سرٹیفکیٹ میں اُن کی ذاتی انفارمیشن ہوتی ہیں اور اس سرٹیفکیٹ پرانڈین وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر بھی پرنٹ ہے۔


اسی حوالے سے ایک انڈین وزیر نے پچھلے مہینےپارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی وباء کورونا کے سرٹیفکیٹ پر مودی کی تصویر اور جملے وسیع ترعوامی مفاد میں پبلش کئے گئے ہیں۔

 

ٹرمپ عدالت پہنچ گئے

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ