منرل واٹر کے نام پر آپ کیا پی رہے ہیں ؟

منرل واٹر کے نام پر آپ کیا پی رہے ہیں ؟

لاہور ( نیا ٹائم ) غیر معیاری پانی کی بوتلوں کے استعمال اور فروخت کیخلاف فوڈاتھارٹی حرکت میں آ گئی ۔  وحدت کالونی اور مزنگ چونگی میں کارروائیاں، 5000 پیٹس پانی کی بوتلیں، 4000 خالی بوتلیں، 3800 لیبلز رول تلف کر دئیے گئے ۔ ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کے مطابق نیچرل سپرنگ واٹر کو نان فوڈگریڈ بوتلوں کے استعمال، لیبل رجسٹرڈ نہ کروانے پر جرمانہ بھی عائد کیاگیا۔ ملازمین کے میڈیکلز، ٹریننگ سرٹیفکیٹس اور ریکارڈ کی عدم دستیابی پائی گئی۔مزنگ چونگی پر زیڈ اے کیو کمپنی کو بوتلوں کو نامکمل لیبلنگ کی بناء پر تلف کردیا گیا۔ غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کے پانی کی موجودگی اور لیب رپورٹ نہ ہونے کی بناء پر کارروائیاں کی گئیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مزید کہا کہ منرل واٹر فروخت کرنیوالی کمپنیوں کا پنجاب فوڈاتھارٹی سے رجسٹرڈ ہونا لازم ہے۔کمپنیاں پانی کی فروخت کیلئے مکمل لیبلنگ اورفوڈ گریڈ بوتلوں کا استعمال ہر صورت یقینی بنائیں۔مارکیٹ میں موجودپانی کے سیمپل کی لیب رپورٹ فیل ہونے کی صورت میں سٹاک تلف کردیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ معیاری پانی کی یقینی فراہمی کیلئے واٹر سیفٹی ٹیمیں سال میں متعدد بار واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بھی چیکنگ کرتی ہیں۔