منال خان کو کتنا حق مہر ملا؟

منال خان کو کتنا حق مہر ملا؟

 

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک)چند روز پہلے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ منال خان کے حق مہر کے حوالے سے صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں، منال خان اور احسن کی شادی کے عالیشان وینیو سے لے کر ہر لمحے کی تصویریں اور وڈیوز سوشل میڈیا پرزیرگردش ہیں جس سے مداح خوب محظوظ ہوئے لیکن حال ہی میں اداکارہ کے نکاح کی وڈیوز وائرل ہوئیں جن میں مولوی صاحب نکاح پڑھا رہے ہیں،وڈیو میں مولوی صاحب 2 لاکھ روپے سکہ رائج الوقت کہتے سنائی دے رہے ہیں جس کے بعد اس چیز کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ منال کے لئے احسن کی طرف سے دو لاکھ روپے حق مہر طے کیا گیا ہے،واضح رہے کہ اداکارہ منال خان کا نکاح رواں مہینے کی 10 تاریخ کو اداکار احسن محسن کے ساتھ ہوا جبکہ گزشتہ شب دونوں کے ولیمے کی تقریب کااہتمام کیا گیا تھا۔