• Wednesday, 20 October 2021
منال خان کو شدید تنقید کا سامنا کیوں کرناپڑا؟

منال خان کو شدید تنقید کا سامنا کیوں کرناپڑا؟

 

لاہور(نیاٹائم ) تفصیلات کے مطابق منال خان اوراحسن محسن اکرام ان دنوں ہنی مون پر ہیں، منال خان اور احسن اکرام نے سوشل میڈیا پر جیسے ہی تصاویر پوسٹ کیں ان کے پرستاروں نے درجنوں میمز بناڈالیں، تصاویر پوسٹ ہونے کےبعد دیکھتے ہی دیکھتے منال خان ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق نوبیہاتا جوڑا احسن اکرام اور منال خان ان دنوں اپنے ہنی مون ٹرپ پر ہیں ان کی پہلی منزل مالدیپ کا سیاحتی مقام تھا جس کے بعدوہ دبئی پہنچ گئے ۔ منال خان اوراحسن اکرام اس دوران بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پرستاروں سے مسلسل رابطے میں رہے ۔ دبئی کے ساحل سمندر پر نوبیہاتا جوڑے نے نامناسب لباس میں جونہی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں پرستاروں نے دونوں ستاروں کوآڑے ہاتھوں لیا۔ پرستاروں نے اپنے دل کا غبار اور اپنے اسٹارز سے محبت کا اظہار میمز بنا بنا کر کیا۔ ایک میم میں تو منال خان کو احسن محسن کے پہلو سے غائب ہی کردیاگیا۔

 

گلوکار میگا سنگھ کھل کربول پڑے