• Wednesday, 20 October 2021
ملک  کے کن شہروں پر ابررحمت برسےگا ؟

ملک کے کن شہروں پر ابررحمت برسےگا ؟

لاہور(نیاٹائم) ملک  کے مختلف شہروں  میں  ابر رحمت  برسنے کو تیار  ہےجبکہ موسم  کا حال بتانے والوں   ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے  کی پیش گوئی   کی ہیں  محکمہ موسمیات  نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر  سمیت  ملک کےمختلف شہروں   میں بارش کا امکان ظاہر کردیا  ہے ۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا  کہنا  ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ اتوار کے روز سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل  ہوجائے گا  جس کے بعد  بار ش   کا مزید امکان  ہوگا اور اتوار  کی شام  سے منگل تک بادل  برس سکتے ہیں، محکمہ موسمیات  کا کہنا  ہے کہ اتوار کی شام سے منگل کے دوران ملک  کے مختلف شہروں  چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر  میں بارش کا امکان   ہے جبکہ  بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری ک بھی ہوسکتی  ہے  ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ  اتوار اور پیر کے روز ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ  پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم، کوہاٹ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے جبکہ وسطی اور جنوبی پنجاب میں  میں بادل کھل کر برسنے  کی پیش گوئی کی گئی  ہے  ۔ اس کے علاوہ  ملک  کے بالائی علاقوں میں   درجہ حرارت  کے حوالے سے تبدیلی کی شروعات متوقع ہے  ، ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت  بدلتے ہے گی  جبکہ رات کے اوقات میں درجہ  حرارت میں آنے والوں دنوں میں واضح کمی  آنے  کا امکان  ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا  ہے کہ  ملک کے بیشتر شہروں  میں موسم خشک اور میدانی علاقوں  میں گرم رہے گا ۔    بارشوں  کی پیش گوئی  کے پیش  نظر محکمہ موسمیات کی جانب  سے متعلقہ اداروں کو  الرٹ رہنے کی ہدایت  کی گئی   ہے تاکہ نکاسی آب کو کے سسٹم کو بہتر کیا جاسکے۔