• Thursday, 09 December 2021
معمولی جھگڑے نے 3 بھائیوں کی جان لے لی

معمولی جھگڑے نے 3 بھائیوں کی جان لے لی

لاہور(نیاٹائم)لاہور کے علاقے شاہدرہ میں محلے داروں میں معمولی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے تین بھائی جاں بحق ہوگئےہیں۔

 

پولیس کاکہناہے کہ شاہدرہ کے علاقے جہانگیر ٹاؤن میں معمولی بات پر محلے داروں کے مابین جھگڑا ہو گیا جس پر علی رضا نامی شخص نے مشتعل ہو کر فائرنگ کردی۔

 

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ذیشان، مقصود اور طاہر نامی 3 بھائی جاں بحق ہوگئے جب کہ ملزم موقع سےفرار ہوگیا۔

 

پولیس کا بتانا ہے کہ لاشوں کو ڈیڈ ہاؤس منتقل کرکے ضابطے کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

 

7 من چرس پکڑی گئی

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ