• Wednesday, 20 October 2021
مستقبل کا میسی کون؟

مستقبل کا میسی کون؟

 

نئی دہلی (نیا ٹائم ویب ڈیسک ) بارسلونا نے 7 سالہ بھارتی بچے کرنوتریم دھیانی کو مستقبل کا اسٹار فٹبالر قراردیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے رہائشی 7سالہ کرنوتریم دھیانی نے ایک منٹ میں 146 ککس مار کر اپنا نام انڈیا بک آف ریکارڈ میں شامل کرالیا ہے۔ خیال رہے کرنوتریم دھیانی نے 6 سال کی عمر میں ایک منٹ میں 137ککس مار کر بھارت کا قومی ریکارڈ قائم کیا تھا جبکہ سوشل میڈیا پر بچے کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھی ۔ ایف سی بارسلونا نےاس بچے کو مستقبل کا میسی کہہ دیا ہے ۔