مسافر نے گاڑی میں یہ کیا کردیا ؟

مسافر نے گاڑی میں یہ کیا کردیا ؟

لاہور ( نیا ٹائم ) مسافر گاڑی میں سیٹ کے پیچھے لگی ایل سی ڈی ہی اتار لی گئی ۔ اپنی طرز کی انوکھی واردات کا انکشاف بس کے مالک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کیا ۔ فیصل آباد سے لاہور آنے والی نجی بس کمپنی کے مالک نے سوشل میڈیا کے لیے جاری کردہ ویڈیو میں سیٹ کے پیچھے سے اتاری گئی ایل سی ڈی سکرین دکھاتے ہوئے کہا کہ بسیں اور سہولیات مسافروں کے لیے ہی ہیں لیکن اس طرح کی حرکت انتہائی افسوسناک ہے ۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ ایل سی ڈی 33  ہزار روپے مالیت کی ہے اس کو اتار کر ساتھ لے جانے والا مسافر کب تک ان پیسوں سے گزارہ کر لے گا ۔