• Wednesday, 20 October 2021
مریم نوازکاگلاس کیسے صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ؟

مریم نوازکاگلاس کیسے صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ؟

 

 کراچی (نیا ٹائم )مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے اپنےخصوصی گلاس کے ساتھ نئی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز  کے ہاتھ میں اکثر اوقات ایک مخصوص گلاس دیکھا جاتا ہے جو سوشل میڈیا پر کئی بار بحث کا موضوع بھی بن چکا ہے۔ اب ایک بار پھر انہوں نے اپنے  انسٹاگرام اکاونٹ پر خصوصی شیشے کے گلاس  کیساتھ نئی تصاویر  شیئر کیں  جو ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے ۔  سوشل میڈیا صارفین کی  طرف سے مریم نواز کی اِن نئی وائرل تصاویر پر دلچسپ تبصر وں کا سلسلہ جاری ہے۔  کسی نے مریم نواز سے اس گلاس کا راز پوچھااور کسی نے تو  ان کے گلاس کو لکی گلاس کا نام دیا ہے خیال  رہے کہ اس سے پہلے  پی ڈی ایم کے اجلاس میں بلاول بھٹو سے ملاقات کے دوران مریم نواز کے ہاتھ میں شیشہ گلاس دیکھا گیا تھا۔