مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن میں توسیع

مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن میں توسیع

مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن میں توسیع

 

محکمہ صحت پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب کےمتعدد شہروں میں 9 اگست سے 31 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔ پنجاب حکومت نے3 اگست کے لاک ڈاؤن حکم نامے میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق  ترمیم شدہ لاک ڈاؤن آرڈر 9 اگست سے 31 اگست تک نافذ العمل رہے گا ،لاک ڈاون لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد کے علاقوں میں ہوگا،منتخب اضلاع میں 9 اگست سے ان ڈور شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہوگی جبکہ  آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات 300افراد کے ساتھ رات 10 بجے تک کرنے کی اجازت ہوگی۔نوٹیفکیشن  کے مطابق مذہبی، ثقافتی اور دیگر تقریبات انڈور منعقد کرنے پر پابندی ہوگی جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نئے ایس او پیز کا اطلاق یقینی بنائیں گے