مایا علی کا کونسا انداز مداحوں کو بھا گیا؟

مایا علی کا کونسا انداز مداحوں کو بھا گیا؟

 

کراچی (نیا ٹائم )اداکارہ مایا علی ہمیشہ اپنے چلبلے اور خوبصورت انداز سے مشہور ہیں لیکن اس دفعہ ان کا منفرد اور بولڈ انداز مداحوں کو بھا گیا ہے جو بہت وائرل ہوا ۔ٹی وی ڈرامہ سیریل 'من مائل ' سے شہرت پانے والی اداکارہ مایا علی نے اپنی تصاویر کو فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر نئے اور مختلف انداز میں شیئر کیا ہے۔ مایا علی کے اس نئے انداز کو مداحوں نے بہت پسند کیا ہے اور ان کی خوبصورتی کا راز پوچھ رہے ہیں۔ لاکھوں لوگوں نے اداکارہ کی تصاویر کے نیچے لائک بٹن بھی دبایا ہے۔تصویروں کے ساتھ مایا نے لکھا کہ ضروری نہیں ہے کہ کون کیسا دکھتا ہے اہم یہ ہے کہ آپ اسے کیسے دیکھتے ہیں۔