• Thursday, 09 December 2021
ماموں کا 'مفت پیٹرول' بانٹنے کا اعلان

ماموں کا 'مفت پیٹرول' بانٹنے کا اعلان

 

ممبئی (نیا ٹائم ویب ڈیسک ) پٹرول کی قیمتیں دن بدن بلند ہو رہی ہیں۔ چاہے وہ بھارت ہو یا پاکستان ، مفت پٹرول ملنا ایک خواب کی طرح ہے۔تفصیلات کے مطابق مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول میں پمپ مالک دیپک سینانی کی بہن کے گھر 9 اکتوبر کو ایک بیٹی پیدا ہوئی ، جس کی خوشی میں دیپک نے کچھ منفرد کرنے کا سوچا ۔بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ایک پمپ مالک نے اپنی بہن کے ہاں بیٹی کی پیدائش پر مفت پیٹرول بانٹنے کا اعلان کردیا ہے ۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بچی کے ماموں نےکہا کہ جب یہ خیال میرے ذہن میں آیا تو میں ڈرگیاکہ کہیں لوگ اسے میرے پیٹرول پمپ کیلئے کی جانے والی تشہیر نہ سمجھیں لیکن بعد میں اس خیال کو جھٹک دیا اور گاہکوں کو اضافی پیٹرول تقسیم کرکے بے حد خوشی کا اظہارکیا۔

پیٹرول پمپ مالک نے بتایا کہ میں نے دیکھا صبح 9 سے 11 اور شام 5 سے 7 بجے کے درمیان زیادہ سے زیادہ گاہکوں کو آتے دیکھا، لہذا میں نے اسی وقت 5 سے 10 فیصد اضافی پیٹرول فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دیپک نے ان لوگوں کو 5 فیصد اضافی ایندھن فراہم کیا جنہوں نے 100 روپے کا پیٹرول خریدا۔جبکہ 200 سے 500 روپے کا پیٹرول خریدنے والے شہریوں کو 10 فیصد اضافی پیٹرول دیا۔

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ