لیسکو بے رحم

لیسکو بے رحم

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک)لیسکو نے گھریلو ،کمرشل اور تجارتی صارفین کیلئے بلوں کی اقساط پر مکمل پابندی عائد کی ہے اور 30 ستمبر تک بقایا جات والے تمام کنکشنز منقطع کرنے کا بھی حکم دیا ہے،لیسکو حکام کےمطابق لیسکو میں بجلی کے بلوں کی ریکوری اس وقت 94 پرسنٹ ہے جو کم ترین سطح پر ہے اسے ہر صورت 100 فی صدتک لایا جائے گا،لیسکوحکام نے کہا کہ جن کے بقایا جات 2 ماہ سے زائد کے ہیں انہیں اقساط کی سہولت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،یاد رہے4 ماہ پہلے بھی اس حوالے سے پابندی عائد کی گئی تھی مگر اس پر عمل درآمدنہیں ہوسکاتھا۔